محبت چھوڑ دی ہم نے , شازے چوھدری



محبت چھوڑ دی ہم نے
ہر قسم توڑدی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے
رب سے اب تو بس یہی ہے دعا
  مجھے اس درد سے کر دے رہا
تم نے جتنا ستانا تھا ستا لیا
ہم نے جتنا منانا تھا منا لیا
روایت توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ دی ہم نے
فرصت ملے تو سوچنا ضرور
اب کی بار تھا کس کا قصور
تم ہم سے بیزار سے رہنے لگے
ہم تمہاری نفرت سہنے لگے
تیری زندگی میں جو یہ غم ہیں
شاید اسکی وجہ بھی ہم ہیں
خاموشی توڑ دی ہم نے
محبت چھوڑدی ہم نے
جو کروں تو کس سے کروں میں گلہ
شاید وفاؤں کا یہی ہے صلہ
جس سے بھی ملا ہمیں درد ہی ملا
اب زہر جدائی پی لیا ہے
لبوں کو اپنے سی لیا ہے
شکوہ بھی زباں پہ ہم نے لانا نہیں
کوئی زخم اپنا ہم نے دکھانا نہیں
شکایت چھوڑ دی ہم نے
محبت چھوڑ  دی ہم نے
٭٭٭٭٭٭٭
تیرے ہجر کے روگ نے ہم کو مار ڈالا ہے
اک زندہ لاش بن کے جیے جا رہے ہیں ہم
٭٭٭٭٭٭٭
ہم نے بھی سفر عشق کی کر لی ابتدا
خدا جانے اب اسکی ملتی ہے کیا سزا
٭٭٭٭٭٭٭
انکی محبت کا ہمیں بے حد  اعتبار تھا
آج حالات نے اتنا ہی دور کیا جتنا کبھی پیار تھا
٭٭٭٭٭٭٭
بیشک موت برحق ہے
جب سے ثمینہ کی موت دیکھی ہے مجھے موت بہت قریب سے نظر  آنے لگی وہ دو چار منٹ میں مر گئی۔  گھر سے خود چل کے بلکل ٹھیک آئی اور ایمبولینس میں ڈال کے گھر واپس بھیجی گئی اسکو تو  گھر سے نکلتے وقت گمان تک نہیں تھا کہ وہ مر کے گھر واپس لوٹے  گی۔  ایسے  اچانک موت دیکھ کے میرے تو حواس ہی اڑ  گئے اور کافی دن تک میں خوفزدہ رہی۔ ہم سب جانتے ہیں موت برخق ہے ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ پھر بھی ہم گناہ پہ گناہ کیے جا رہے ہیں ہم کیوں بھول جاتے ہیں ہمیں مرنا بھی ہے اور جب کبھی ہم ایسی اچانک موت دیکھ لیتے ہیں تو دو چار دن کے لیے تو پرہیزگار نمازی بن جاتے ہیں اور اس کے بعدپھر واپس اپنی اسی روٹین میں آ جاتے ہیں اللہ پاک ہم سبکو ایسی اچانک موت سے بچائے اور ایمان کی  سلامتی کے ساتھ مرنے کی توفیق دے۔ آمین ثم آمین.
سنہری باتیں
محبت کرنی ہے تو خدا سے کرو جو ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے،  جب تم اس ذات اقدس سے محبت کرنے لگو گے تو دنیا کی ساری محبتیں تمہیں بے معنی لگنے لگیں گی
*جب بھی دعا مانگو تو ایسے مانگو اے اللہ ہمیں وہ عطا کر جو ہمارے حق میں بہتر ہے کیونکہ ہم صرف مانگنا جانتے ہیں ہم یہ نہیں جانتے کہ کیا ہمارے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں اس لیے ہمیں وہ عطا کر جو ہمارے حق میں بہتر ہو،  بیشک تو بہتر جاننے والا ہے،
*اللہ پاک کے دیے ہو?ے مال و دولت سے صدقہ و خیرات کیا کریں،  یہی وہ چیز ہے جو آخرت میں کام آئے گی، یہی وہ چیز ہے جو اللہ کے غضب سے بچانے والی ہے، اور اسی صدقے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آنے والی آفات سے محفوظ فرما لیتا ہے،
لہذہ اس دنیا کا لالچ نہ کرو بلکہ صدقہ خیرات کر کے اپنی دنیا کو بھی بہتر بناؤ اور آخرت کے لیے بھی جمع کرو،  اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے کبھی مال کم نہیں ہوتا بلکہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے،  زندگی کا کیا بھروسہ کب یہ بے وفائی کر جائے، کب ہمارہ سفر مکمل ہو جائے اور کب ہمارا آخری اسٹیشن آجائے، موت برحق ہے، پتا نہیں کب آجائے،
تو کیا فائدہ اس جوڑنے کا جو آپ کے کام نہیں آئے گا، اس لیے اپنی آخرت کا سامان کریں،، زیادہ سے زیادہ اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔

محبت چھوڑ دی ہم نے , شازے چوھدری محبت چھوڑ دی ہم نے  , شازے چوھدری Reviewed by Azam Kamboh on January 09, 2019 Rating: 5

No comments:

ads 728x90 B
Powered by Blogger.