اے مقتدی تجھے کیا خبر مجھے کیا سے کیا بنا دیا
جو پڑا ہو تھا زمین پر اسے عرش معلٰی دکھا دیا
وہ کیا ذوق ہے وہ کیا بات ہے وہ ذات ہی کیا ذات ہے
جو ہوا ذرا سا یقین پر اسے صبر کرنا سکھا دیا
میرا فہم کیا میری جان کیا میرا رنگ کیا میری شان کیا
جو دکھا دیا جبیں پر اسے پردہ پوش بنا دیا
میں کسی اور پے ہی بھٹک گیا کسی اور میں تھا ڈھونڈتا
جو ہوا کرم میری ذات پر مجھے اپنا آپ دکھا دیا
مقتدی: حماد رزاق چدھڑ
Reviewed by Azam Kamboh
on
January 23, 2019
Rating:
Reviewed by Azam Kamboh
on
January 23, 2019
Rating:

No comments: